ڈالے جنٹل مین داڑھی کا صفایا کرائے محلقین و مقصرین کے اوپر عمل کیے پھر رہے ہیں۔ ایک طرف برابر جمگھٹ ہو رہا ہے۔ جنٹلمین رف رف کرتے جاتے ہیں۔ وعظ و نصیحت کی آواز آتی ہے۔ آہاہا! یہ تو حضرت مسیح دوراں، مہدی زماں، مرزا صاحب ہیں سامعین ہر ایک بزبان حال کہہ رہا ہے۔
برقعہ کو اٹھا چہرے سے کرتی ہیں وہ باتیں
اب میں ہمہ تن چشم بنوں یا ہمہ تن گوش
مسیح موعود… یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ باتیں حضرت مسیح کی تعلیم میں تھیں ان کی تعلیم میں توریت پر کوئی بھی زیادت نہیں تھی۔ انہوں نے صاف صاف کہا تھا کہ میں انسان ہوں اور جیسا کہ خدا کے مقبولوں کو عزت اور قرابت اور محبت کے خدا تعالیٰ کی طرف سے القاب ملتے ہیں اور یا جیسا کہ وہ لوگ خود عشق کی محویت میں محبت اور یکدلی کے الفاظ منہ پر لاتے ہیں ایسا ہی ان کا بھی حال تھا۔ اس میں کیا شک ہے کہ جب کوئی انسان سے محبت کرے یا خدا سے تو جب وہ محبت کمال کو پہنچتے ہیں۔ تو محب کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی روح اور اس کے محبوب کی روح ایک ہوگئی ہے۔ اور فنا نظری کے مقام میں بسا اوقات وہ اپنے تئیں محبوب بھی ایک ہی دیکھتا ہے جیسا کہ اس عاجز کو اپنے الہامات میں خدا تعالیٰ مخاطب کرکے فرماتا ہے کہ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں اور زمین و آسمان تیرے ساتھ ہیں جیسا کہ میرے ساتھ ہیں اور تو ہمارے پانی سے ہے۔ اور دوسرے لوگ خشکی سے ہیں۔ اور تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تو مجھ سے اس مقام اتحاد میں ہے۔ جو کسی مخلوق کو معلوم نہیں۔ خدا اپنے عرش سے بڑی تعریف کرتا ہے۔ تو اس سے نکلا اور اس نے تمام دنیا سے تجھ کو چنا۔ تو میری درگاہ میں وجیہہ ہے۔ میں نے اپنے لیے تجھ کو پسند کیا۔ تو جہان کا نور ہے۔ تیری شان عجیب ہے میں تجھے اپنی طرف اٹھائوں گا۔ اور تیرے گروہ کو قیامت تک غالب رکھوں گا تو برکت دیا گیا ہے۔ خدا نے تیری عزت کو زیادہ کیا۔ تو خدا کا وقار ہے پس وہ تجھے ترک نہیں کرے گا۔ تو کلمۃ الازل ہے پس تو مٹایا نہیں جائے گا۔ میں فوجوں کے سمیت تیرے پاس آئوں گا۔ میرا لوٹا ہوا مال تجھ کو ملے گا۔ میں تجھے عزت دوں گا۔ اور تیری حفاظت کروں گا۔ وہ ہوگا یہ ہوگا۔ اور پھر انتقال ہوگا۔ تیرے پر میرے کامل انعام ہیں۔ لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم خدا سے پیار کرتے ہو۔ تو آئو میرے پیچھے چلو۔ تاخدا بھی تم سے پیار کرے۔ تیری سچائی پر خدا گواہی دیتا ہے۔ پھر کیوں تم ایمان نہیں لاتے۔ تو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔ خدا عرش سے تیری تعریف کرتا ہے ہم تیری تعریف کرتے ہیں۔ اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں