مسلمانوں نے بھی اظہار مسرت کیا مسٹر عبد اللہ آتھم اور پادری کلارک صاحب پلیٹ فارم پر ٹہلتے رہے عجب نظارہ تھا۔مولانا صاحب… آپ صاحبوں نے بچشم خود دیکھا اور اخبارات کا ملاحظہ کیا ہوگا عبد اللہ آتھم اب تک زندہ ہے اور قادیانی کی پیشگوئی جھوٹی ہوئی۔ اشاعۃ السنہ جلد ۱۵ میں ہم نے مفصل اس کا حال لکھ کر اس شخص کے آلہ یا حربہ کا گلٹ یا ملمعہ کھول دیا ہے فقط فقرہ بازی ہے اور کچھ نہیں اگر کوئی پیشگوئی اتفاقیہ صحیح بھی ہو جائے تو وہ کیونکر معجزہ ہوسکتی ہے عرب کے کاہن، نجومی، جفری، رملی، جوتشی، طبعی فلاسفر، سینٹیفک وغیرہ وغیرہ۔ قیافیہ شناس، اٹکل باز، بھنگڑ، پھکڑ، ارڑ پوپو بھی کہا کرتے ہیں جو بعض اوقات سچی نکلتی ہیںمعہذا وہ نبی مرسل محدث ملہم نہیں کہلاتے اور یہ بھی ثابت اور مبرہن کردیا کہ پیشگوئی فی نفسہ و بانفرادہ اسلام میں کچھ وقعت و حقیقت نہیں رکھتی جب تک کہ پیشگوئی کرنے والے میں حسن اعتقادی۔ کریم الاخلاقی، مدت العمری۔ راستبازی، رحمدلی۔ بے غرضی۔ عفت عدالت وغیرہ اوصاف حمیدہ پائے نہ جاتے ہوں۔ جن تین ہزار پیشگویوں کو اپنے دعوے اور منجانب اللہ ہونے کی تائید و تصدیق میں یہ پیش کرتا ہے ان میں سے ایک بھی صادق اور منجانب اللہ ثابت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔ اس کی پیشگوئی محض دروغ گوئی۔ چالاکی، فقرہ بندی۔ دھوکہ دہی ہوتی ہے۔ دگر ہیچ، ازانجملہ اس کی پیشگوئی کے متعلق موت خسر فرضی مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری پر جلد ۱۵ میں اسی (۸۰) سوالات جرح وارد کرکے یہ ثابت کیا کہ اسی قسم کی اس کی اور پیشگوئیاں ہیں۔ ان میں سے اگر کوئی سچی نکل آئے تو وہ منجانب اللہ نہیں ہوسکتی دوسری پیشگوئی موت مسٹر عبد اللہ آتھم کے متعلق مدلل طور سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ پیشگوئی نہیں بلکہ محض لاف زنی ہے۔
پانچ دلیلیں (اندرونی شہادتیں) اس پیشگوئی کے الفاظ سے اخذ کرکے بیان کیں۔ اس بیان سے بہت سے مسلمانوں کو اس کے دام تزویر سے بچ جانا نصیب ہوا۔ لیکن بعض ضعیف الاعتقاد جو اس بات پر جمے ہوئے تھے کہ اگرچہ آج تک قادیانی کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی مگر حال میں جو اس نے مسٹر عبد اللہ آتھم کے پندرہ مہینے میں مر جانے کی پیشگوئی کی اور اس کے عدم پر اپنے لیے سخت سزا مانی ہوئی ہے اس کا انتظار کرنا ضروری ہے اس میں وہ جھوٹا نکلا تب اس کو ضرور دجال کذاب سمجھا جائے گا۔
ایسے لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں بھی اس کو جھوٹا کیا۔ اس کی میعاد ۴ ستمبر ۱۸۹۴ء کو گزر گئی اور آتھم کو زندہ رکھا … اب گھر گھر قادیانی کے دروغ ظاہر ہونے پر خوشیاں منائی جاتی ہیں دور و نزدیک سے مبارکباد کی آوازیں و پیغام آتے ہیں اکثر نامی شہروں کے گلی