فیصلہ
آج رات میں جو ۲۵؍فروری ۱۸۹۲ء کی رات تھی شیخ صاحب کی ان باتوں سے سخت درد مند ہو کر آسمانی فیصلہ کے لیے دعا کی۔
خواب میں مجھ کو دکھلایا گیا کہ ایک دکاندار کی طرف میں نے کسی قدر قیمت بھیجی تھی کہ وہ ایک عمدہ اور خوشبو دار چیز بھیج دے اس نے قیمت رکھ کر ایک بدبو دار چیز بھیج دی۔
وہ چیزدیکھ کر مجھے غصہ آیا کہ جائو دکاندار کو کہہ دو کہ وہی چیز دے ورنہ میں اس دعاء کی اس پر نالش کروں گا۔ اور پھر عدالت میں کم سے کم چھ ماہ کی اس کو سزا ملے گی اور امید تو زیادہ کی ہے۔ تب دکاندار نے شاید یہ کہلا بھیجا کہ یہ میرا کام نہیں یا میرا اختیار نہیں اور ساتھ ہی یہ کہلا بھیجا کہ ایک سودائی پھرتا ہے اس کا اثر میرے دل پر پڑگیا اور میں بھول گیا۔
اور اب وہی چیز دینے کو تیار ہوں اس کی میں نے یہ تعبیر کی کہ شیخ صاحب پر یہ ندامت آنے والی ہے اور انجام کار وہ نادم ہوں گے۔ اور ابھی کسی دوسرے آدمی کا ان کے دل پر اثر ہے۔ پھر میں نے توجہ کی تو یہ الہام ہوا۔ انا نری تقلب وجھک فی السماء نقلب فی السماء ما قلبت فی الارض انا معک نرفعک درجات یعنی ہم آسمان پر دیکھ رہے ہیں کہ تیرا دل مہر علی کی خیر اندیشی سے بد دعاء کی طرف پھرا سو ہم بات کو اسی طرح آسمان پر پھیر دیں گے جس طرح تو زمین پر پھرے گا ہم تیرے ساتھ ہیں تیرے درجات بڑھائیں گے۔
لہٰذا یہ اشتہار شیخ صاحب کی خدمت میں رجسٹری کراکر بھیجتا ہوں۔ کہ اگر وہ ایک ہفتہ کے عرصہ میں اپنی خلاف واقع فتنہ اندازی سے معافی چاہنے کی غرض سے ایک خط بہ نیت چھاپنے کے نہ بھیج دیں تو آسمان پر میرا ان کا مقدمہ دائر ہوگیا اور میں اپنی دعا کو جو ان کی عمر اور بحالی عزت اور آرام کے لیے کی تھیں واپس لے لوں گا۔
یہ مجھے اللہ جل شانہ کی طرف سے بہ تصریح بشارت مل گئی ہے پس اگر شیخ صاحب نے اپنے افترائوں کی نسبت میری معرفت معافی کا مضمون شائع نہ کرایا۔ تو پھر وہی صدق اور راستی کا یہ نشان ہے کہ میری بددعا کا اثر ان پر ظاہر ہوگا۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مجھ کو وعدہ دیا ہے۔ ابھی میں اس کی کوئی تاریخ بیان نہیں کرسکتا۔ کیونکہ ابھی تک خدائے تعالیٰ نے کوئی تاریخ میرے پر کھولی نہیں۔ اور اگر میری بد دعا کا اثر کچھ بھی نہ ہوا تو بلاشبہ میں اسی طرح کاذب اور مفتری ہوں جو شیخ صاحب نے مجھ کو سمجھ لیا۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کہا کر کہتا ہوں کہ میں نے مصیبت سے پہلے شیخ صاحب کو خبر دی تھی اور مصیبت کے بعد میں، اگر جھوٹا ہوں تو شیخ صاحب میری بددعا سے صاف