(ازالہ اوہام ص۴۹۵،۴۹۶، خزائن ج۳ ص۳۶۶) ’’دو فرشتوں کے بازوئوں پر اترنے کی یہ مراد ہے کہ وہ دراصل وہی آدمی ہیں کہ دوسری حدیث میں بیان کیے گئے ہیں اور ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھنے سے یہ مراد ہے کہ وہ مسیح کے انصار اور مددگار ہو جائیں گے بپایہ ثبوت پہنچ گیا کہ مسیح دجال جس کے آنے کی انتظار تھی پادریوں کا گروہ ہے جو ٹڈی کی طرح دنیا میں پھیل گیا ہے۔ سوآئے بزرگو دجال معہودیہ ہے جو آچکا ہے۔ مگر تم نے اسے شناخت نہ کیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۰۶، خزائن ج۳ ص۳۷۱) ’’یک چشم کے یہ معنی ہیں کہ دین کی آنکھ بالکل نہ ہوگی جیسے کہ آج کل یورپ اور امریکہ کے لوگوں کا حال ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۰۲، خزائن ج۳ ص۳۶۹) ’’یاجوج ماجوج انگریز اور روس ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۰۳، خزائن ج۳ ص۳۷۰) ’’دابۃ الارض سے علماء ظاہر مراد ہیں کہ ہم ایک گروہ دابۃ الارض کا زمین سے نکالیں گے وہ گروہ متکلمین کا ہوگا جو اسلام کی حمایت میں تمام ادیان باطلہ پر حملہ کرے گا یعنی علمائے ظاہر ہوں گے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۵، خزائن ج۳ ص۳۷۶) ’’اس عاجز پر جو رویا میں ظاہر کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنے رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر و ضلالت میں ہیں آفتاب صداقت سے منور کیے جائیں گے اور ان کو اسلام سے حصہ ملے گا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۷، خزائن ج۳ ص۳۷۷) ’’وہی لوگ اسلام سے محروم رہ جائیں گے جن پر دروازہ توبہ کا بند ہے یعنی فطرتین بالکل مناسب حال اسلام کے نہیں۔ توبہ کا دروازہ بند ہونے کے یہ معنے نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کے دل سخت ہو جائیں گے۔‘‘
(فتح اسلام ص۵۴، خزائن ج۳ ص۳۲) ’’لیلۃ القدر جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ رات مراد نہیں بلکہ وہ زمانہ مراد ہے جو بوجہ ظلمت رات کا ہم رنگ ہے اور نبی یا مجدد کے گزر جانے سے ایک ہزار مہینے بعد آتا ہے۔‘‘
(توضیح المرام ص۴۹، خزائن ج۳ ص۷۶) ’’آیتہ متضمن ذکر سجدہ باباآدم کی طرف سجدہ کرنا مراد نہیں بلکہ ملائک کا انسان کامل کی خدمت بجالانا اور اس کی اطاعت کرنا مراد ہے۔‘‘
حاشیہ جات
۱؎ (صحیح بخاری ص۱۱۴۱، صحیح مسلم ص۱۵۹) اصل حدیث میں آنحضرتﷺ نے بارش کے بعد صبح کی نماز پڑھائی تو اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا تم جانتے ہو خدا تعالیٰ نے کیا فرمایا ہے اصحاب نے کہا اللہ اور اللہ کا رسول خوب جانتا ہے آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندوں میں کوئی مجھ پر ایمان لاتا ہے اور کوئی کافر ہوتا ہے۔ جو یہ کہے کہ ہم پر خدا کے فضل و کرم سے