کی آواز سے اور طبلہ کی تھاپ سے زمین سے آسمان تک نغمہ شادی کا شور تھا۔ غزل مبارک باد تازہ تازہ نو بنو گائی گئی۔
نغمہ شادی مولود مبارک ہوئے
سب کو یہ گوھر مقصود مبارک ہوئے
وقت پیری کے خدا نے دیا فرزند رشید
معجز عیسی موعود مبارک ہوئے
اس نے اس بارہ میں فرمائی جو پیشگوئی
اثر الہام کا محمود مبارک ہوئے
رہے پر نور مدام اس سے شبستان امید
تابش اخیر مسعود مبارک ہوئے
ہوا سرسبز گلستان تمنائے دل
گل سے پر دامن مقصود مبارک ہوئے
مشتری زہرہ فلک پر نہ ہوں کیوں نغمہ سرا
مہ و خورشید تین موجود مبارک ہوئے
آئے وہ دن بھی کہ ہو اس کا برادر ثانی
گائیں ہم آگے یہ مولود مبارک ہوئے
جشن جمشید نظر سے گرے وہ جشن ہو آج
زود ترزود یہہ بہود مبارک ہوئے
حاشیہ جات
۱؎ مرزا صاحب نے اشتہار ۲۰؍فروری ۱۸۸۲ ء میں یہ پیشگوئی صفحہ اخیر کے تیسری سطر میں لکھی ہے اور ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کاٹی جائے گی۔ اور وہ لاولد رہ کر ختم ہو جائیں گے یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے اور ان کے گھر بیوائوں سے بھر جائیں گے چونکہ مرزا نظام الدین ان کے حقیقی چچا زاد بھائی ہیں وہ بھی اس پیشگوئی میں آگئے۔
شجرہ نسب مرزاقادیانی