ل… اب تک تو آپ کی خالص اور دلی محبوں کا گروہ گھٹایا ہے۔ اور ان کی جانیں اور ان کے مال برباد ہوئے آئندہ بھی خدا کہتا ہے۔ خسر الدنیا والآخرۃ!
م… ’’اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہے گی۔ جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔‘‘ (ایضاً)
ل… آپ کا گروہ بھی ایک لالہ شرم پت رائے پیشگوئی کے گواہ اور دوسرا عبد اللہ سنوری اور دو ایک ایسے ہی ٹکر خور ہیں جس سے دو چار روپیہ مل گئے۔ اس کی مدح کردی۔ ورنہ قدح آور آپ نے فریب بنایا وہ گواہ بن گئے۔
م… ’’خدا انہیں نہ بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا (اس کا جواب نہیں لکھا گیا) تو مجھے ایسا ہے۔ جیسے انبیاء بنی اسرائیل (جواب نہیں لکھا) تو مجھ سے ہے میں تجھ سے ہوں۔‘‘ (ایضاً)
ل… دور و تسلسل ہوا سوال یہ ہے کہ پہلے کون باپ بنا تھا۔ اور والدہ شریفہ کا کیا نام تھا۔ خوب عیسائی تو فقط حضرت عیسیٰ اور مریم کو روحانی خدا کا زن و فرزند بتلاتے ہیں۔ یہ حضرت پیغمبر قادیان خوب پیدا ہوئے کہ نہ فقط خدا کے زن و فرزند ثابت کرتے ہیں۔ بلکہ خود خدا کا باپ بھی بننا چاہتے ہیں۔
م… ’’اور وقت آتا ہے۔ بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امرائوں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا۔ یہاں تک کہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈھیں گے۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کہتا ہے کہ وقت اقرب ہے کہ حکام تجھے خوب افتراء پردازی کی سزا دیں گے اور لوگ تیرے نام سے نفرت کریں گے۔ اور لعنتیں پڑیں گی۔
م… ’’اے منکرو اگر تم میرے بندہ کی نسبت شک میں ہو۔ اگر تمہیں اس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے۔ جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا۔ تو اس نشان رحمت کی مانند تم اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش کرو۔‘‘ (ایضاً)
ل… قادیانی خدا کا ارشاد ہے۔ تجھ پر کچھ فضل و احسان نہیں کیا۔ نہ کوئی رحمت کا نشان بھیجا۔ یہ سب تیری کارسازی ہے۔ سراسر جعلسازی ہے۔ اور خدا کا یہ بھی فرمان ہے کہ میں نے جو فضل احسان کیا ہے۔ سب آریوں پر کیا ہے اور وقتاً فوقتاً انہیں کو الہامات اور غیب کی چیزوں سے اطلاع دی ہے اور سب فرقے جھوٹے مدعی ہیں۔ یہ بشارت خدا تعالیٰ نے ہم کو دی ہے اگر آپ کو اس میں کچھ شک ہو تو اس کے مقابل کوئی دلیل پیش کیجیے۔ ورنہ خدا سے ڈرنا چاہیے وہ بڑا قادر مطلق ہے۔ جھوٹوں کو بہت سزا دے گا۔ اور ان کو عذاب سے معذب کرے گا۔