عرض ناشر
مجلس الدعوۃ الاسلامیہ کے زیراہتمام ’’آل پاکستان عظمت تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ منعقدہ مورخہ ۲،۳؍اپریل ۱۹۸۴ء کے موقع پر ادارہ ضیاء القرآن پبلی کیشنز ایک مفید اور علمی مقالہ ’’فتنہ انکار ختم نبوت‘‘ شائع کررہا ہے۔ جس میں عقیدۂ ختم نبوت کی وضاحت کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے اس فتنہ کو بھی پوری طرح بے نقاب کیا گیا ہے۔ انشاء اﷲ اس مقالہ کے مطالعہ کے بعد قاری کا ذہن اس مسئلہ سے متعلق بالکل صاف ہوجائے گا۔ یہ مقالہ ’’مجلس الدعوۃ الاسلامیہ‘‘ کی فرمائش پر شائع کیاجارہا ہے۔ یقین ہے کہ فرزندان توحید کے علمی استفاضہ کے ساتھ یہ ’’گرفتاران فتنہ قادیانیت‘‘ کے لئے بھی ہدایت وراہنمائی کا باعث بنے گا۔
منیجر: ضیاء القرآن پبلی کیشنز (وقف)