۲… ؎
زندہ شد ہر نبی باآمدنم
ہر رسولے نہاں بہ پیراہنم
(درثمین فارسی ص۶۵، نزول المسیح ص۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۸)
میری آمد کی وجہ سے ہر نبی زندہ ہوگیا۔ ہر رسول میری قمیص میں چھپا ہوا ہے۔
۳… مرزائیوں کا خلیفہ کہتا ہے: ’’یہ بالکل صحیح بات ہے ہر شخص ترقی کر سکتا ہے۔ حتیٰ کہ محمد الرسول اﷲ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ئ)
۴… حضرت علیؓ کی توہین: ’’ایک زندہ علی (مرزاغلام احمد قادیانی) تم میں موجود ہے۔ اس کو چھوڑتے ہو اور مردہ علی کو تلاش کرتے ہو۔‘‘ (ملفوظات احمدیہ جلد اوّل ص۴۰۰)
۵… حضرت حسینؓ کی توہین: ؎
صد حسین است درگریبانم(نزول مسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
ترجمہ: میرے گریبان میں سو حسین ہیں۔
۶… حضرت فاطمتہ الزہراؓ کی توہین: ’’عین بیداری کی حالت میں میں نے دیکھا کہ حضرت فاطمہؓ نے میرا سر اپنے ران پر رکھا۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ حاشیہ ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳ حاشیہ)
۷… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین: ’’یسوع (مسیح علیہ السلام) کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور تین نانیاں آپ کی (مسیح علیہ السلام) کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا (مسیح علیہ السلام کا) وجود ظہور پذیر ہوا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
نعوذ باﷲ من ہذہ العقائد!