خطوط وغیرہ قاصد تم کو وہیں پہنچایا کرے گا اور میں بذات خود آؤں تو سب سے ملاقات کو ایک موزوں یعنی قابل اطمینان اور مامون جگہ ہو۔
یہ تھے خبیث مقاصد جن کے لئے یہ مسجد ضرار تعمیر ہوئی۔ یہ منافقین حضورﷺ کے روبرو حاضر ہوئے اور بڑی ہی قسمیں کھائیں کہ یا رسول اﷲ اس مسجد کی تعمیر میں ہمارا یہ مقصد ہے کہ بارش اور سردی کے زمانے میں بیماروں، ضعیفوں کو مسجد قباء تک پہنچنے میں دشواری ہوگی۔ اس لئے ہم نے یہ مسجد بنادی ہے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو اور مسجد قباء میں جگہ کی دقت بھی لوگوں کو ہوتی ہے وہ بھی دور ہو جائے۔ حضورﷺ ایک مرتبہ چل کر وہاں نماز پڑھ لیں تو ہمارے واسطے موجب برکت اور سعادت ہوگا اور ظاہر ہے کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ اگر حضورﷺ وہاں ایک دفعہ بھی تشریف لے گئے تو پھر سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنسانا آسان ہوگا۔ آپﷺ اس وقت غزوۂ تبوک کے لئے پابرکاب تھے۔ فرمایا اب تو میں تبوک کے لئے روانہ ہورہا ہوں۔ واپسی پر دیکھا جائے گا۔ یا یہ لفظ فرمایا۔ ایسا ہوسکے گا۔ آنحضرتﷺ جب تبوک سے واپس ہوکر بالکل مدینہ منورہ سے قریب پہنچ گئے تو جبرائیل امین یہ آیات لے کر آئے۔ جن میں منافقین کی ناپاک اغراض پر مطلع کر کے مسجد ضرار کا پول کھول دیا گیا۔ آپﷺ نے مالک بن وخشمؓ اور معن بن عدیؓ کو حکم دیا کہ اس مکان کو جس کا نام ازراہ خداع وفریب مسجد رکھا ہے۔ گراکر پیوند زمین بنادو۔ انہوں نے فوراً تعمیل کی اور اس مکان کو جلا کر خاک بنادیا اور ابوعامر منافق اور اس کے ٹولے کے سب ارمان خاک میں مل گئے۔
اس آیت میں مسجد مذکور کے بنانے کی تین غرضیں ذکر کی گئیں۔ اوّل! ضرارا یعنی مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے۔ ضرار کے معنی دوسرے کو نقصان پہنچانا خواہ خود کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو۔ چونکہ یہ مسجد اسی مقصد کے لئے بنائی گئی۔ دوسری! غرض تفریق بین المؤمنین کہ اہل ایمان میں تفریق کر دی جائے۔ ایک امت کی وحدت کو پارہ پارہ کر کے اس کو ٹکڑوں اور فرقوں میں بانٹ دیا جائے۔ تیسری! غرض ’’وارصاداً لمن حارب اﷲ ورسولہ (توبہ:۱۰۷)‘‘ کہ اﷲ اور اس کے رسول کے مقابلہ کرنے والوں کے واسطے ایک پناہ گاہ ہو اور سازشوں کا مرکز ہو۔ تو مرزائیوں کی مسجدیں بالکل ان ہی تین اغراض کا پورا پورا پیکر ہیں۔ ضرر پہنچانا اور مسلمانوں کے درمیان تفریق اور دشمنان اسلام کے لئے سازشوں کا مرکز۔ اس بناء پر قادیانیوں کی ہر مسجد بلاشبہ مکمل مسجد ضرار ہے اور ظاہر ہے کہ جب کہ کوئی جماعت اسلام سے خارج ہے اسلام کی بنیادیں