مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت اقدس نے جواب تحریر فرمایا۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مخدومی حضرت اقدس دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چند سالوں سے ختم بخاری شریف کے سلسلہ میں جو غلو ہورہا ہے ، اس کے بارے میں حضرت والا نے جو تحریر فرمایا ہے وہ بالکل صحیح ہے ، حضرت کی توجہ کی برکت سے اہل مدارس سے اس میں گفتگو ہوتی رہتی ہے ۔ مرکزی مدارس کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے ، وہاں جو چیز ہوتی ہے مدارس میں بھی شروع ہوجاتی ہے ۔ احقر صدیق احمد خا دم مدرسہ عربیہ ہتورا ، باندہ ۵؍ شعبان ۱۴۱۷ھ