الحمد للہ رب العلمین، والصلاۃ والسلام علی شمس الھدایۃ والیقین سیدنا ومولانا محمد وعلی الہ وصحبہ اجمعین ومن تبعھم الی یوم الدین
ترتیب کتاب
یہ رسالہ ایک مقدمہ، تین ابواب اورایک خاتمہ پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں نقشہ کی شکل میں ان اوزان کا اصل الاصول لکھ دیا گیا ہے، جن سے کسی کو اختلاف نہیں۔
باب اول میں اوزان، باب دوم میں پیمانوں اورباب سوم میں مساحتوں کی پوری تفصیل ہے۔
باب چہارم میں ان فقہی مسائل کا بیان ہے جو اوزان سے متعلق ہیں؛ جیسے:
صدقہ فطر کی مقدار، نصاب زکوۃ وغیرہ۔ خاتمہ میں چند صفحات میں اس رسالہ کا مکمل خلاصہ درج ہے۔