مقدمہ
اوزان ،پیمانوں اورمساحتوں کے متفقہ اصول
ذیل میں ہم کچھ نقشے دے رہے ہیں، جن کی مددسے پوری کتاب کا حساب سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اوردوسرے بہت سے حسابوں کی تحقیق میں آسانی ہوجاتی ہے، ان نقشہ جات کے متعلق اتنامعلوم رہے
کہ یہ متفق علیہ ہیں اورآئندہ ابواب میں ہرایک کا تفصیلی بیان موجود ہے۔
نقشہ (۱)
قدیم ہندوستانی اوزان
ایک رتی: ۱۲۱ء۵۰ ملی گرام (ایک سو ساڑھے اکیس ملی گرام)۔
ایک ماشہ: (۸ رتی):۹۷۲ ملی گرام (نوسو بہتر ملی گرام)۔
ایک تولہ: (۱۲ ماشہ): ۱۱ گرام، ۶۶۴ ملی گرام۔
ایک چھٹانگ: (۵ تولہ): ۵۸ گرام، ۳۲۰ ملی گرام۔
ایک سیر: (۸۰ تولہ): ۹۳۳ گرام، ۱۲۰ ملی گرام۔
ایک من ہندی: (۴۰ سیر): ۳۷ کلو، ۳۲۴ گرام، ۸۰۰ ملی گرام۔
مولانا رشید احمد لدھیانویؒ مولانا مہربان علی بڑوتویؒ اورمولانا ابوالکلام مظاہریؒ اس تفصیل پر متفق ہیں۔ دیکھیے: احسن الفتاوی ، رسالہ بسط الباع (۴؍۳۸۲) امداد الاوزان، اوراوزان محمودہ۔واضح رہےکہ فی زمانہ تولہ ،چھٹانگ وغیرہ کے وزن میں کمی کردی گئی ہے۔ کتاب ہذا میں قدیم ہندی اوزان کا حساب لیا گیا ہے،
جو مفتی محمد شفیع صاحبؒ نے لکھا ہے۔
نقشہ (۲)