مفتاح النحو (دوحصے)
آج کل علمی استعداد بہت کمزور ہورہی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ طلبہ عزیز ’’علوم آلیہ‘‘ نحو، صرف، منطق، اصول فقہ اوراصول حدیث وغیرہ کی اصطلاحات سے اچھی طرح واقفیت پیدا نہیں کرتے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر عمدۃ المتاخرین حضرت مولانا محمد مصطفی صاحب مفتاحیؒ نے کہا تھاکہ یہ ناکارہ اردو میں نحو کی ایک جامع کتاب ترتیب دے، جو نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کے لیے بھی ضرورت کی چیز ہو ۔ مفتاح النحو کے یہ دوحصے اسی ضرورت کی تکمیل کےلیے لکھے گئے ہیں۔ دوحصے طباعت کے لیے تیار ہیں، جس نے بھی مسودہ دیکھا ہے پسند کیا ہے۔ خدا کرے مزید دوحصوں کی تکمیل بھی جلد از جلد ہوجائے ۔ آمین! یہ کتاب مختصر مدتی عالم کورس کے مدارس کے لیےبھی بہت مفید ہے ، اس میں نہایت لطیف انداز میں مختصر تمرینات بھی دی گئی ہیں۔ان دوحصوں کو پڑھانے کے بعد فوراً ہدایۃ النحو شروع کرائی جاسکتی ہے۔
مفتاح الصرف (دوحصے)
اس کی تالیف مفتاح النحو کے طرز پر ہورہی ہے، یہ دونوں حصےپڑھ کر طلبہ کے لیے افعال کی گردان، صیغوں کی پہچان اورابواب کی معرفت مشکل نہیں رہے گی۔ اورعلم الصیغہ ان کے لیے آسان ہوجائے گی (زیرتکمیل)۔
رمضان سے عید تک
رمضان، اعتکاف، زکوۃ اورعیدالفطر کے مسائل پر بالکل سادہ زبان میں یہ کتابچہ لکھا گیا ہے، عوام نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے، دوبار طبع ہوچکا ہے، تیسری طباعت کا منتظر ہے۔ ارادہ ہےکہ اس میں کچھ اورضروری مسائل کا اضافہ کردیا جائے۔