مفتاح الاوزان |
|
حرف آخریں یہ جو کنج کاؤ کی گئی ہے، اورحسابات میں تدقیق سے کام لیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے ذرا کم وبیش کی اجازت نہیں، مگر ہاں! حساب میں تساہل برتنے سے اوزان کی اصل حقیقت ہی مستور ہوجاتی ہے اور بڑے حسابات میں کا فی فرق ہوجاتا ہے؛ اس لیے ملی میٹر اورمیکرومیٹر تک کا حساب لکھا گیا ہے۔الحمدللہ رسالہ مفتاح الاوزان مکمل ہوا۔ ومااردت الا الاصلاح مااستطعت، وماتوفیقی الا باللہ (ناکارہ خلائق) عبدالرحمن قاسمی عظیم آبادی خادم: المرکز العلمی للبحوث والدراسات الاسلامیۃ