قدح مصری: ۸۰۹گرام، ۸۱۳ملی گرام، ۷۸۶میکروگرام (تقریباً)۔
مدی (ساڑھے بائیس صاع): ستر کلو، أٹھ سو اٹھاون گرام، آٹھ سو ملی گرام۔
ویبہ: بارہ کلو، نوسو ستاون گرام، بیس ملی گرام، پانچ سو اکہتر میکروگرام۔
اردب: ۷۷ کلو، ۷۴۲ گرام، ۱۲۳ ملی گرام، ۴۲۸ میکروگرام۔
نوٹ: اردب، قدح مصری، مدی، ویبہ، یہ سب شافعی پیمانے ہیں؛ اس لئے ان کو صاع شافعی کے مطابق لکھا گیا ہے۔
مساحت
ذراع کرباس: (نصف گز): چار سو ستاون (۴۵۷)ملی میٹر، دوسو (۲۰۰)میکرومیٹر۔
ذراع مساحت انگریزی گز سے: ایک گز چھ انچ، فٹ سے ساڑھے تین فٹ، انچ سے بیالیس انچ ہے۔
باع: (دوگز انگریزی): ایک میٹر، آٹھ سو اٹھائیس ملی میٹر، آٹھ سو میکرومیٹر۔
باع: انچ سے بہتر (۷۲)انچ۔ باع: فٹ سےچھ فٹ۔
قدم (نصف ذراع): دو سو اٹھائیس ملی میٹر، چھ سو میکرو میٹر۔ قدم: انچ سے نو انچ۔
خطوہ: چھ سو پچاسی ملی میٹر، آٹھ سو میکرومیٹر۔ خطوہ: انچ سے ستائیس (۲۷) انچ۔
اصبع: انیس ملی میٹر، پچاس میکرومیٹر (۱۹ ملی میٹر، ۵۰ میکرومیٹر)۔
شعیرۃ: تین ملی میٹر، ایک سو پچہتر میکرومیٹر (۳ ملی میٹر، ۱۷۵ میکرومیٹر)۔
شعرۃ (برذون کا بال)تقریباً: پانچ سو انتیس (۵۲۹) میکرومیٹر ۔
قبضہ (چارانگل): بارہ ملی میٹر، سات سو میکرومیٹر (۱۲ ملی میٹر، ۷۰۰ میکرومیٹر)
غلوۃ (چارسو ذراع کرباس): ایک سو بیاسی میٹر، آٹھ سو اسی ملی میٹر۔
میل شرعی حنفیہ کے نزدیک (چار ہزار ذراع): ۱ کلو میٹر، ۸۲۸، میٹر، ۸۰۰ ملی میٹر ۔
میل شرعی شافعیہ وحنابلہ کے نزدیک(چھ ہزار ذراع): دوکلو میٹر، سات سو تینتالیس میٹر، دو سو ملی میٹر ۔ میل مالکیہ(ساڑھے تین ہزار ذراع، ایک ذراع چھتیس انگل کا):دوکلو میٹر، چارسو میٹر، تین سو ملی میٹر۔