العابدین اعظمیؒ کے حکم سے اورانہیں کی نگرانی میںقلم اٹھالیا ہے۔ کام شب وروز جاری ہے۔ اللہ سے اس کی تکمیل کی دعا فرمائیں۔ یہ شرح درج ذیل خطوط پر لکھی جارہی ہے:
۱ عبارت بااعراب
۲ مکمل ترجمہ
۳ تحقیق لغات
۴ اختلاف نسخ کی وضاحت
۵ بعض نسخوں میں چھوٹی ہوئی احادیث کا احاطہ
۶ اختلاف ائمہ کی پوری وضاحت ان کی اصل کتابوں سے
۷ دلائل پر بحث اصول فقہ کی روشنی میں، احترام سلف کی رعایت کے ساتھ
۸ رجال پر کلام ، حفاظ حدیث کی خصوصی نشاندہی، متکلم فیہ روات پر خصوصی بحث
۹ سندوں کی مکمل تحقیق، نیز ضبط اسامی پر خصوصی توجہ
۱۰ علل ترمذی اورقال ابوعیسیٰ کی بھرپور وضاحت
۱۱ امام ترمذی نے احادیث پر جو احکام لگائے ہیں، ان کی توجیہ وتطبیق
۱۲ شروع میں ایک جامع اوربصیرت افروز مقدمہ
(مرکز علمی کے تحت کام جاری ہے، آپ سے نیک تمناؤں اورمقبول دعاؤں کی گذارش ہے)
اجتہاد، تقلید اورتلفیق
(مؤلف کا ایک خصوصی مقالہ)
اس موضوع پر اتنی تفصیل سے اردو میں کوئی کتاب نہیں، اس کا ایک حصہ قسط وار ’’بحث نظر‘‘ کے مجلہ میں شائع ہوکر علماء سے خراج تحسین بھی پاچکا ہے۔ حقیقت اجتہاد، شرائط اجتہاد، طریق اجتہاد، تحقیق مناط، تخریج مناط، تنقیح مناط، کار اجتہاد کی درجہ بندی اور اس کے لیے مطلوبہ شرائط، طبقات مجتہدین ائمہ اربعہ کی کتابوں سے۔