مسائل قربانی
دارالعلوم رحمانیہ میں تخصص فی الفقہ کے طلبہ کی تمرینِ فتاوی اس ناکارہ سے متعلق رہی ہے،گذشتہ سال قربانی کے بہت اہم مسائل زیربحث آئے تھے، بندہ نے غنیمت سمجھ ان بحثوں کو اسی وقت قلمبند کرلیا تھا، تھوڑی محنت سے کتاب طباعت کے لائق ہوسکتی ہے۔
روٹی کپڑا اورمکان کا شرعی نظام اورخدائی انتظام
نان ونفقہ کے مسائل کو محض زوجہ محترمہ تک محدود سجھ لیا گیا ہے، حالاں کہ شریعت نے نہ صرف انسان بلکہ جانوروں تک کے نان نفقہ کے ایک ایک جزئیہ کو کھول کھول کر بیان کردیاہے، اس رسالہ میں اس کی پوری تفصیل ہوگی، ہمارا نان ونفقہ کس پر ہے اورہم پر کس کا نان ونفقہ ہے، نیز یہ بھی بیان ہوگا کہ رزق کی وسعت کے کیا اسباب ہیں اورتنگی کے کیا اسباب ہیں۔ گویا یہ کتاب امت کی معاشی زبوں حالی کا مکمل علاج ہے (زیرتکمیل) ۔
علمی تراشے
(حدیث، فقہ، اصول اور تصوف کے شہہ پارے)
تحقیق کی مثال ایسی ہے جیسے چونٹیوں کے منھ سے شکر لے لے کر مجمع عام کے لیے چائے بنانا، اس سے ظاہر ہےکہ تحقیق میں کس قدر ورق گردانی کی ضرورت ہوتی ہے، بندہ کو ہمیشہ سے تحقیق سے واسطہ رہا ہے، کبھی اساتذہ کرام کے لیے، کبھی طلبہ عزیر کے لیے۔ مختلف کتابوں کی ورق گردانی کے درمیان جو خاص باتیں اپنے ابواب اورمظان سے ہٹ کر آتی ہیں، یا اپنے ہی ابواب میں جو باتیں اصولی یا نادر قسم کی ہوتی ہیںہمیشہ سے عادت رہی ہےکہ بندہ ان کو لکھ لیا کرتا ہے۔ اس طرح یہ کشکول تیار ہوگیا ہے۔ اگر یہ کتاب طبع ہوجائے توبڑے کام کی چیز اہل علم کے ہاتھوں میںآجائےگی ۔ (غیرمطبوع)۔