حضرت اقدس مولانا وقاری عبدالستار صاحب وڈالی (شمالی گجرات )
استاذ حدیث جامعہ امداد العلوم ، وڈالی، ضلع سانبھر کانٹھا، شمالی گجرات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم!
بعد! عرض اینکہ آج بتاریخ ۲۴؍ شعبان بروز بدھ مرغیہ ٹولہ، مشرقی چمپارن بستی میں جناب محترم ’’مفتی عبدالرحمن‘‘ صاحب زید مجدہ کی دعوت پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی، اس بستی میں مدرسہ اشرف المدارس میں اس وقت ابتدائی دینی تعلیم نیز درجہ حفظ کی تعلیم کا نظم ہے، آئندہ تعلیم کو آگے بڑھانے کا عزم ہے، نیز ذمہ داران کا قصد ہےکہ اطراف وجوانب میں مکاتیب کا صحیح نظم کیا جائے۔
بستی کے علاوہ باہر کے طلبہ کا قیام وطعام کا نظم ہے، اہل بستی کے مالی احوال پختہ نہیں ہیں، جس سے مدرسہ کی ضروریات کا نظم مکمل نہیں ہوتا۔ مدرسہ امداد کا مستحق ہے، اہل خیر حضرات اگر توجہ فرمائیں گے تو امید ہےکہ مدرسہ کی تمام ضروریات مکمل ہوسکیں؛ اس لیے اہل خیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے۔
اللہ تعالی اس مدرسہ کو ترقیات سے مالامال فرمائے اورمدرسہ کی جملہ ضروریات کا غیب سے نظم فرمائے۔ فقط والسلام (شرح دستخط)
(حضرت مولاناوقاری) عبدالستار (صاحب) اسلامپوری