مؤلف کی دیگر کتابیں
خواتین کے مسائل اوران کا حل
یہ کتاب مولانا محمد بن پیر علی برکلیؒ کی متن اورعلامہ محمد بن عابدین شامیؒ کی شرح کی تسہیل ہے، اورخواتین کے مخصوص مسائل پر ایک جامع ترین کتاب ہے (مطبوع)
جدید فقہی مسائل کا حل
جدید مسائل پر کئی ایک کتابیں آچکی ہیں اورآتی رہیں گی، دراصل یہ موضوع ہی ایسا ہےکہ اس میں کبھی بحث تحقیق کا دروازہ بند نہیں ہونے والا؛ کیونکہ روز بروز اورنوع بنوع پیدا ہونے والے مسائل کی کوئی حد نہیں، اسے بھی حل کرنا ضروری ہے اورمبطلین اورملحدین نے اجتہاد مقاصدی کے آڑ میں جو اپنا الو سادھا کیا، اورنادانوںنے سادہ لوحی سے اسے قبول کرنا شروع کردیا ہے، اس کا مداوا بھی ضروری ہے۔ یہ کتاب دونوں پہلؤں سے جامع ہے، اورایسے اصول وکلیات پر مشتمل ہے، جس سے نئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ’’صراط مستقیم‘‘ ہاتھ آجاتا ہے (مسودہ کی شکل میں ہے)۔
الرضی شرح الترمذی
علامہ ابن العربی مالکی کی شرح ’’عارضۃ الاحوذی‘‘ اورعلامہ عبدالرحمن مبارکپوری کی شرح ’’تحفۃ الاحوذی‘‘ کے سوا کوئی مکمل شرح جامع ترمذی کی اس وقت بازار میں نہیں ہے۔ ’’عارضۃ‘‘ سے وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جو قوی العارضۃ ہو اور’’تحفۃ الاحوذی سے استفادہ کرنے کے لیے ’’تریاق‘‘ ہاتھ میں ہونا ضروری ہے؛ اس لیے شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ نے ترمذی پر قلم اٹھانے کا ارادہ کیا تھا، مگر قدرت کو کچھ اورمنظور تھا، وہ شرح مؤطا میں لگ گئے، ترمذی یوں ہی باقی رہ گئی، بازار میں اس کی کوئی باضابطہ کوئی شرح نہیں، جو کچھ ہے، درسی تقریریںہیں، جو طلبہ اوربہت سے اساتذہ کے لیےبھی ناکافی ہیں؛ اس لیے اس ناکارہ نے سیدی ومولائی وسندی حضرت مولانا وقاری عبدالستار صاحب وڈالی گجرات ، خلیفہ وجانشین حضرت مولانا زین