باطل فرقوں کا تعارف
علامہ محمد بن عبداالکریم شہرستانی کی ذات اوران کتاب ’’الملل والنحل‘‘اہل علم کے لیے محتاج تعارف نہیں۔ ’’الملل والنحل‘‘ سے شاید ہی کوئی ذی علم مستغنی ہوگا۔ باطل فرقوں کا مختصر مگر جامع اورمستند تعارف اس کتاب کی بڑی خصوصیت ہے۔ اس کتاب کی جامعیت، افادیت اورمقبولیت کے پیش نظر ’’کچھ اہل علم حضرات‘‘ نے خواہش کی اردو زبان میں اس کی تلخیص وتسہیل کردی جائے تاکہ امت کا ہرطبقہ اس سے مستفید ہوسکے۔
’’المرکز العلمی‘‘ کے زیر نگرانی یہ کام زور وشور سے جاری ہے۔ بہت جلد یہ کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔ ان شاء اللہ العزیز۔