فرسخ (تین میل شرعی): پانچ کلومیٹر، چارسو چھیاسی میٹر، چارسو ملی میٹر۔
مرحلہ: صحیح بات یہ ہےکہ مرحلہ کسی متعین مسافت کا نام نہیں، ایک دن میں متوسط رفتار سے جتنا چل سکتے ہوں، اسی کو مرحلہ کہتے ہیں۔
جریب: ساٹھ ذراع چوڑا، ساٹھ ذراع لمبا (یعنی تین ہزار مربع ذراع)۔جریب: چوسٹھ میٹر، آٹھ ملی میٹر چوڑا ، اور اتنا ہی لمبا۔ (یعنی تقریباً: چارہزار ستانوے مربع میٹر)۔ فٹ سے: دوسو دس فٹ چوڑا اوراتنا ہی لمبا۔ انچ سے: دوہزار، پانچ سو، بیس انچ لمبا اور اتناہی چوڑا۔
متفرقات
دہ در دہ حوض: چار (۴) میٹر، پانچ سو بہتر (۵۷۲) ملی میٹر لمبا اوراتنا ہی چوڑا ۔
سترہ کی لمبائی: ایک ذراع کرباس؛ یعنی: ۴۵۷ ملی میٹر، ۲۰۰ میکرو میٹر۔
مسجد کبیر (چالیس ذراع) : اٹھارہ (۱۸)میٹر، دوسو اٹھاسی(۲۸۸) ملی میٹر لمبی، اورفٹ سے ساٹھ فٹ؛ کیونکہ ایک ذراع دیڑہ فٹ کا ہوتا ہے۔
مسافت سفر: (تین دن کی پیدل مسافت): اکثر علمائے ہند کا فتوی یہ ہےکہ مسافت سفر ۴۸ میل انگریزی ہے، اورمیل انگریزی ۱ کلو میٹر، ۶۰۹ میٹر، ۳۴۴ ملی میٹر کا ہوتا ہے، پس ۴۸ میل انگریزی : ۷۷ کلو میٹر، ۲۴۸ میٹر، ۵۱۲ میلی میٹر ہوگا۔
نصاب زکوۃ (۲۰۰ درہم):چھ سو بارہ (۶۱۲)گرام، تین سو ساٹھ (۳۶۰)ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت۔ سونے کا نصاب (۲۰ دینار): ستاسی (۸۷) گرام، چارسو اسی (۴۸۰)ملی گرام سونا۔
صدقہ فطر: (نصف صاع ): ایک کلو، پانچ سو چوہتر گرام، چھ سو چالیس ملی گرام (۱کلو، ۵۷۴ گرام، ۶۴۰ ملی گرام) گندم یا اس کی قیمت۔
ایک نماز کافدیہ: صدقہ فطر کی مقدار۔
ایک دن کی (۶) نمازوں کا فدیہ: نو کلو، ۴۴۷ گرام، ۸۴۰ ملی گرام گیہوں۔
ایک ہفتہ کی (۴۲) نمازوں کا فدیہ: ۶۶ کلو، ۱۳۴ گرام، ۸۸۰ ملی گرام گندم