لیٹر
۱۰۰۰ میکرولیٹر: ۱ ملی لیٹر ۱۰ ملی لیٹر: ۱ سنٹی لیٹر
۱۰ سنٹی لیٹر: ۱ ڈیسی لیٹر ۱۰ ڈیسی لیٹر: ۱ لیٹر
۱۰۰۰ ملی لیٹر: ۱ لیٹر ۱۰ لیٹر: ۱ ڈیکا لیٹر
۱۰ ڈیکا لیٹر: ۱ ہیکٹولیٹر ۱۰ ہیکٹولیٹر: ۱ کلولیٹر
میٹر
۱۰۰۰ میکرو میٹر: ۱ ملی میٹر ۱۰ ملی میٹر: ۱ سنٹی میٹر
۱۰ سنٹی میٹر: ۱ ڈیکا میٹر ۱۰ ڈیکا میٹر : ۱ میٹر
۱۰۰۰ ملی میٹر: ۱ میٹر ۱۰۰۰ میٹر: ۱ کلومیٹر
اس نقشہ سے معلوم ہواکہ میکرو میٹر سے ملی میٹر ہزارگنا بڑا ہوتا ہے، اورملی میٹر سے میٹر ہزارگنا بڑا ہوتا ہے، اسی طرح میٹر سے کلومیٹر ہزارگنا بڑا ہوتا ہے۔اسی طرح میکرو میٹر کا ہزارواں حصہ نانو میٹر (NANO METER) کہلاتا ہے۔ اس نقشہ کی تفصیلات علم الحساب میں مسلم ہیں۔
باب اول
اوزان کا بیان
اوزان سے تول کے باٹ مراد ہیں؛ درہم، دینار، رطل، دانق، استار؛ یہ سب تو ل کے اوزان ہیں۔ مکائیل (پیمانوں) سے غلہ جات کو ناپنے کے برتن مراد ہیں؛ وسق، صاع، مد، من، کر؛ یہ سب مکائیل کے قبیل سے