عربی اوزان اورپیمانے
درہم:چودہ قیراط۔ دینار:(مثقال):بیس قیراط۔ درہم:ستر جو۔دینار: (مثقال):سو جو۔ قیراط: پانچ جو۔ صاع بغدادی: آٹھ رطل۔ رطل عراقی: بیس استار۔ صاع: ایک سو ساٹھ استار۔ صاع بغدادی: چار مد۔
مد: دو رطل عراقی۔ استار:ساڑھے چار مثقال۔ مد: چالیس استار۔ فقہ حنفی کی کتابیں اس نقشہ پر متفق ہیں۔
نقشہ (۳)
مساحت؛ یعنی طول کی پیمائش
برید: بارہ میل شرعی۔ فرسخ: تین میل شرعی۔ میل شرعی: چار ہزار ذراع کرباس۔ ذراع کرباس: چھ قبضہ۔ ایک قبضہ: چار انگشت چوڑا۔ انگشت کی چوڑائی: چھ جو ملی ہوئی۔ جو کی چوڑائی: چھ خچر کے بال ملے ہوئے۔ ذراع مساحت: سات قبضہ۔ قبضہ مساحت: چار انگشت چوڑا مع انگوٹھا کھڑا ۔
یہ تو مساحت کی وہ اصطلاحات ہیں، جو کتب فقہ میں مذکور ہیں۔ ان کورائج الوقت پیمائشوں میں بدلنے کا جو عمل مفتی محمد شفیع صاحبؒ نے فرمایا ہے، وہ لکھا جاتا ہے (انگریزی گز اورفٹ کے حساب سے):
نقشہ (۴)
میل شرعی: دوہزار گز انگریزی۔ ذراع کرباس: اٹھارہ انچ۔ ذراع کرباس: ڈیڑہ فٹ۔ ذراع کرباس: نصف گز۔ ذراع مساحت: بیالیس انچ۔ ذراع مساحت: ساڑھے تین فٹ۔ ذراع مساحت: ۱ ؍گز چھ انچ۔ بالشت: نو انچ۔
نقشہ (۴)