ایک ماہ کی (۱۸۰) نمازں کا فدیہ: ۲۸۳ کلو، ۴۳۵ گرام، ۲۰۰ ملی گرام گندم
ایک سال (۳۶۵ دن) کی (۲۱۹۰)نمازوں کا فدیہ: ۳۴۴۸کلو، ۴۶۱ گرام، ۶۰۰ ملی گرام۔
ایک روزہ کا فدیہ: صدقہ فطر کی مقدار۔
تیس (۳۰ ) روزوں کا فدیہ: ۴۷ کلو، ۲۳۹ گرام، ۲۰۰ ملی گرام۔
کم ازکم مہر شرعی(دس درہم): تیس (۳۰) گرام، چھ سو اٹھارہ (۶۱۸) ملی گرام چاندی ۔
مہر فاطمی(۵۰۰ درہم): ۱ کلو، پانچ سو تیس (۵۳۰) گرام، نوسو (۹۰۰) ملی گرام چاندی۔
کام ابھی باقی ہے
بندہ نے لیٹر کا حساب چھوڑ دیا ہے، یہ کام ابھی کرنے والوں کے لیے باقی ہے، اہل عرب کی جو تحقیقات لیٹر سے متعلق سامنے آئی ہیں اس ناکارہ کو اس پر اطمینان نہیں۔ جسے ازسرنو حساب کا ارادہ کرنے کا ارادہ ہو اسے چاہیے کہ صاع کا جو وزن بندہ نے لکھا ہے اس مقدار میں متوسط قسم کا گندم لے کرکسی ڈبے میں بھردے، جس برتن میں وہ سماجائے اسے ایک صاع کا پیمانہ قرار دے کر اس میں پانی بھردے، پھر اس پانی کو لیٹر کے رائج الوقت پیمانوں سے ناپ لے، وہی ایک صاع کا لیٹر ہوگا۔ باقی تمام اوزان اورپیمانے اسی صاع ہی کے لیٹروں سے سمجھ میں آجائیںگے۔ مولانا رشید احمد لدھیانویؒ نے بھی صاع کو لیٹر سے بتانے کی کوشش کی ہے، وہ قابل اطمینان ہے، مگر ان کے نزدیک صاع ہمارے علمائے ہند کے صاع سے بہت متفاوت ہے؛ اس لیے ان کے حساب سے فائدہ اٹھانا دشوار ہے۔فلعل اللہ یحدث بعد ذلک امرا۔