خلاصہ کتاب
اوزان
درہم: تین (۳) گرام، اکسٹھ(۶۱) ملی گرام، آٹھ سو(۸۰۰) میکرو گرام ۔
دینار: چار گرام، تین سو چوہتر ملی گرام (۴ گرام، ۳۷۴ ملی گرام)۔
استار: انیس گرام، چھ سو تراسی ملی گرام (۱۹ گرام، ۶۸۳ ملی گرام)۔
نواۃ: پندرہ گرام، تین سو نو ملی گرام (۱۵ گرام، ۳۰۹ ملی گرام)۔
نش: اکسٹھ گرام، دوسو چھتیس ملی گرام (۶۱ گرام، ۲۳۶ ملی گرام)۔
اُوقیہ: ایک سو بائیس گرام، چار سو بہتر ملی گرام (۱۲۲ گرام، ۴۷۲ ملی گرام)۔
رطل: تین سو ترانوے گرام، چھ سو ساٹھ ملی گرام۔(۳۹۳ گرام،۶۶۰ ملی گرام)
من: سات سو ستاسی گرام، تین سو بیس ملی گرام (۷۸۷ گرام، ۳۲۰ ملی گرام)
قیراط: دوسو اٹھارہ ملی گرام، سات سو میکرو گرام (تقریبا: دوسو انیس ملی گرام)۔
دانق: پانچ سو دس ملی گرام، تین سو میکرو گرام (۵۱۰ ملی گرام، ۳۰۰ میکرو گرام)۔
ایک جو: تینتالیس ملی گرام، سات سو چالیس میکرو گرام (۴۳ملی گرام، ۷۴۰میکرو گرام)
قفلہ: دو گرام، سات سو ننانوے ملی گرام، تین سو ساٹھ میکرو گرام۔
قنطار: حقیقیت یہ ہےکہ قنطار سے مال کثیر مراد ہے، کوئی خاص مقدار مراد نہیں، اس لئے اس کا وزن معلوم کرنے کی حاجت نہیں۔
پیمانہ جات
مد: سات سو ستاسی گرام، تین سو بیس ملی گرام (۷۸۷ گرام، ۳۲۰ ملی گرام)۔
صاع: تین (۳) کلو، ایک سو انچاس (۱۴۹)گرام، دوسو اسی (۲۸۰)ملی گرام ۔