نصف صاع: ایک کلو، پانچ سو چوہتر(۵۷۴) گرام، چھ سو چالیس(۶۴۰) ملی گرام۔
نوٹ: ائمہ ثلاثہ کا رطل صرف: دوسو تراسی گرام، چارسو پینتیس ملی گرام، دوسومیکروگرام ہے؛ اس لیے ان کا صاع صرف: ۱ کلو، پانچ سو گیارہ گرام، چھ سو باون ملی گرام، چارسو میکروگرام ہے۔
مختوم (صاع): تین کلو، ایک سو انچاس گرام، دوسو اسی ملی گرام۔
قسط(نصف صاع): ایک کلو، پانچ سو چوہتر گرام، چھ سو چالیس ملی گرام۔
کیلجہ (نصف صاع): ایک کلو، پانچ سو چوہتر گرام، چھ سو چالیس ملی گرام۔
مکوک وضو(ایک مد): سات سو ستاسی گرام، تین سو بیس ملی گرام (۷۸۷ گرام، ۳۲۰ ملی گرام)۔ مکوک عراقی (دیڑھ صاع): چار کلو، سات سو تئیس گرام، نو سو بیس ملی گرام (۴ کلو، ۷۲۳ گرام، ۹۲۰ ملی گرام)۔
فرق (تین صاع): نو کلو، چار سو سینتالیس گرام، آٹھ سو چالیس ملی گرام ۔
قفیز عراقی (۱۲ صاع): ۳۷ کلو، ۷۹۱ گرام، ۳۶۰ ملی گرام۔
قفیز ہاشمی: ایک صاع۔
عرق: (تیس صاع) چورانوے کلو، چارسو اٹھہتر گرام، چارسو ملی گرام۔
وسق (ساٹھ صاع): ایک سو اٹھاسی کلو، نوسو چھپن گرام، آٹھ سو ملی گرام۔
قربہ (سو رطل حنفیہ کے رطل سے): انتالیس کلو، تین سو چھیاسٹھ گرام (۳۹ کلو، ۳۶۶ گرام) کا ہوگا۔ قربہ (سو رطل ائمہ ثلاثہ کے رطل سے): اٹھائیس کلو، تین سو تینتالیس گرام، پانچ سو بیس ملی گرام(۲۸ کلو، ۳۴۳ گرام، ۵۲۰ ملی گرام)۔
قلہ(دوسو پچاس رطل حنفیہ کے رطل سے):اٹھانوے کلو، چارسو پندرہ گرام (۹۸ کلو، ۴۱۵ گرام)۔ قلہ (دوسو پچاس رطل ائمہ ثلاثہ کے رطل سے): قلہ: ستر کلو، آٹھ سو اٹھاون گرام، آٹھ سو ملی گرام (۷۰ کلو، ۸۵۸ گرام، ۸۰۰ ملی گرام)کاہوتا ہے۔
دوقلہ (ائمہ ثلاثہ کے رطل سے): ایک سو اکتالیس کلو، سات سو سترہ گرام، چھ سو ملی گرام (۱۴۱ کلو، ۷۱۷ گرام، ۶۰۰ ملی گرام)۔
کر (۷۲۰ صاع): (۲۲۶۷ کلو، ۴۸۱ گرام، ۶۰۰ ملی گرام)۔