وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
ہوئے عددِ مضروب کو لیا جائے گا،جو تباین کی صورت میں کلِّ عددِ رؤوس ہوتا ہے اور توافق اور تداخل کی صورت میں وفقِ عددِ رؤوس ۔ (2)―ضرب کا عمل:عددِ مضروب کو مخرج اور تمام سہام سے ضرب دیں گے۔ (3)―فی کس حصہ کا اِستخراج:طائفہ منکسرہ کے سہام کو اُس کے عددِ رؤوس پر تقسیم کرکے فی کس حصہ کو نکالا جائےگا۔”للذکر مثل حظ الاُنثیین“کے طائفہ مشترکہ کا طریقہ کار: ”للذکر مثل حظ الاُنثیین“کا طائفہ وہ کہلاتا ہے جس میں مذکّر کو مؤنّث سے دوگنا دیا جاتا ہے اور اس کی چار صورتیں ہیں: (1)بیٹا بیٹی۔(2)پوتا پوتی۔(3)عینی بھائی بہن۔(4)علّاتی بھائی بہن۔ تصحیح کے عمل میں ایسے طائفہ سے متعلّق تین باتیں قابلِ وضاحت ہیں:پہلی بات :”للذکر مثل حظ الاُنثیین“کے ورثاء میں مذکّر و مؤنّث مل کر ایک ہی طائفہ شمار کیا جائےگا،اُن کو الگ الگ طائفہ شمار نہیں کریں گے۔دوسری بات : ”للذکر مثل حظ الاُنثیین“کے طائفہ میں مذکّر و مؤنّث کا مشترکہ عددِ رؤوس نکالا جاتا ہے اور اِس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ مذکّر کی تعداد کو دو سے ضرب دے کراُس میں مؤنّث کی تعداد کو جمع کرلیں جس سے”للذکر مثل حظ الاُنثیین“کے طائفہ کا مشترکہ عددِ رؤوس نکل جائے گا ،پھر تصحیح کے قاعدہ کو جاری کرنے میں اُسی مشترکہ عددِ رؤوس اور اُن کے مجموعی طور پر حاصل ہونے والےسہام کے درمیان نسبت کو دیکھا جائے گا ،مذکر یا مؤنّث کے الگ الگ عددِ رؤوس کو نہیں دیکھیں گے۔