وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
(6)مرنے والے کی پوتیوں کے ساتھ کوئی بیٹا بھی موجود ہوتوپوتیاں محروم ہوجاتی ہیں اِسی طرح پڑپوتیوں کے ساتھ اگر پوتا بھی موجود ہو تو پڑپوتی محروم ہوجائیں گی،گویا اُوپر کے درجہ کا اِبن نیچے کے درجہ کی پوتیوں کو محروم کردیتا ہے۔ مذکورہ احوال کا نقشہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں: شمار صورتیں حصص 1 بنت الابن ایک ہو۔ نصف 2 دو یا دو سے زیادہ ہوں اور بناتِ صلبیہ بالکل نہ ہوں ۔ ثلثان 3 ایک بنتِ صلبیہ بھی ساتھ میں ہو ۔ سدس 4 ایک سے زیادہ بناتِ صلبیہ ہوں۔ محروم 5 چوتھی صورت میں جبکہ بنات الابن کے محاذاۃ یا اَسفَل میں کوئی مذکر معصِّب بھی ہو ۔ عصبہ 6 میت کا ابن موجود ہو ۔ محروماحوال الأخوات لأب و اُمّ(حقیقی بہنوں کے احوال) (1)مرنے والے کی ایک حقیقی بہن ہو تو اُس کو ترکہ کا نصف حصہ ملےگا۔ (2)مرنے والےکی ایک سے زائد حقیقی بہن ہوں تو اُن کو ثلثان ملےگا۔ (3)مرنے والے کی حقیقی بہنوں کے ساتھ حقیقی بھائی بھی موجود ہو تو وہ اُن کو عصبہ بنالےگا ،اور اُن کے درمیان ”لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ“کے ضابطہ کے مطابق ترکہ تقسیم ہوگا،یعنی بھائی کو بہن سے دوگنا حصہ دیا جائےگا۔