وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
شمار صورتیں حصص 1 خیفی بھائی یا بہن ایک ہو۔ سدس 2 خیفی بھائی بہن دو یا دو سے زیادہ ہوں ۔ ثلث 3 اصول و فروع(مذکر و مؤنث، بواسطہ بلاواسطہ اولاد) میں سے کوئی ہو ۔ سقوطاحوال الزّوج (1)مرنے والی عورت کی کسی بھی قسم کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ بالکل اولاد نہ ہو تو اس صورت میں اُس کے شوہر کو نصف یعنی آدھا ترکہ ملے گا ۔ (2)مرنے والی عورت کی کسی بھی قسم کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ ایک یا ایک سے زائد اولاد ہو تو اُس کے شوہر کو ربع یعنی ترکہ کا چوتھائی حصہ ملے گا۔ مذکورہ احوال کا نقشہ درج ذیل ہے: شمار صورتیں حصص 1 مرنے والی کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ اولاد نہ ہو ۔ نصف 2 مرنے والی کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ ایک یا ایک سے زائد اولاد ہو۔ رُبعاحوال الزّوجہ (1)مرنے والے کی کسی بھی قسم کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ بالکل اولاد نہ ہو تو اس صورت میں اُس کی بیوی کو رُبع یعنی ترکہ کا چوتھائی حصہ ملے گا ۔ (2)مرنے والے کی کسی بھی قسم کی مذکر و مؤنث، بواسطہ یا بلاواسطہ ایک یا ایک سے