وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
تجہیز و تکفین میں کیا کیا چیزیں داخل ہیں ؟ (1)―میت کو غسل دینے کی چیزیں ، جیسے : صابون لوبان ،کافور وغیرہ ۔ (2)―غسّال یعنی نہلانے والے کی اجرت ، اگر بلا عوض کوئی نہ ملے ۔ (3)―مسنون کفن ، جو مردکے تین اور عورت کے پانچ کپڑے ہوتے ہیں ۔ (4)―قبر کھودنے والے کی اجرت ، اگر بلاعوض نہ ملے ۔ (5)―قبر کی جگہ کی قیمت ، اگر بلاعوض جگہ میسّر نہ ہو ۔ (6)―اس کے علاوہ دیگر ضروری مصارفِ تجہیز و تکفین ۔(طرازی شرح سراجی :38)تجہیز و تکفین میں کیا کیا چیزیں داخل نہیں ؟ تجہیز و تکفین میں کچھ ایسی چیزیں داخل کردی گئی ہیں جو شرعاً داخل نہیں ، لیکن لوگ داخل سمجھتے ہیں اور میت کے ترکہ میں سے ان کا خرچہ نکالا جاتا ہے ، مثلاً: (1)―کفنِ مسنون سے زائد کپڑے ۔ (2)―وہ جائے نماز جو کفن کے کپڑے سے امام کے لئے بچائی جاتی ہے ۔ (3)―جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی دعوت ۔ (4)―غرباء و مساکین پر غلّہ ، کپڑا یا نقدی وغیرہ کا صدقہ ۔ (5)―امام وغیرہ کو جوڑا دینا ۔(طرازی شرح سراجی :38)(مفید الوارثین :41)تجہیز و تکفین میں خرچہ کِس نوعیت کا ہوگا ؟ میّت کی تجہیز و تکفین میں معتدل اور درمیانے درجہ کا خرچہ کرنا چاہیئے ،اِس طرح کہ اُس میں اِسراف بھی نہ ہو اور بخل و کنجوسی بھی نہ پائی جائے ، اور اِس کا معیار یہ ذکر کیا