وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
جائے گی ۔اِسی طرح أب (جوکہ دوسری صنف سے تعلّق رکھتا ہے،اس)کے ہوتے ہوئے بقیہ دونوں صنف کے عصبہ وارث نہیں ہوں گے ۔ترجیح بالقرب: اقرب کے ہوتے ہوئے اَبعَد محجوب ہوتا ہے ۔یعنی جب ایک صنف کے ایک سے زائد عصبہ کے درمیان واسطہ کے ہونے نہ ہونے یا واسطہ کے کم یا زیادہ ہونے کا فرق ہو تو بلا واسطہ یا کم واسطے کے ساتھ عصبہ بننے والے کو واسطہ یا زیادہ واسطے کے ساتھ ہونے والے عصبہ پر ترجیح دیدی جاتی ہے۔ جیسے: ابن کی موجودگی میں ابن الابن محجوب ہوگا ۔اب کے ہوتے ہوئے جدّ محجوب ہوگا۔اخِ عینی یا اخِ علّاتی کے ہوتے ہوئے اُن کے بیٹے محجوب ہوں گے ۔عم کے ہوتے ہوئے ابن العم محجوب ہوگا۔ترجیح بالقوّۃ : اقویٰ کے ہوتے ہوئے اَضعَف محجوب ہوگا ، یعنی جب ایک ہی صنف اور ایک ہی واسطہ کے ایک سے زیادہ عصبہ جمع ہوجائیں اور اُن کے درمیان قوی اور ضعیف ہونے کا فرق موجود ہو تو قوی کو ضعیف پر ترجیح دی جاتی ہے،جیسے :اخِ عینی کی موجودگی میں اخِ علّاتی اور ابن الاخ عینی کے ہوتے ہوئے ابن الاخ علّاتی محجوب ہوں گے ،اِس لئے کہ ان کے درمیان قوت و ضعف کا فرق موجود ہے۔(تسہیل السّراجی ، بتغیر یسیر:51)عصبہ سببیہ : عصبہ سببیہ اُنہیں کہتے ہیں جن کا میت سےعتاق یعنی آزادی کا تعلّق ہو ۔(طرازی :104)