وراثت و وصیت کے شرعی احکام |
|
کی گہرائی اور گیرائی کا ہےجس میں اِس علم کے اُصول و قوانین اور شرعی ضابطوں سیکھا اور سمجھا جاتا ہے،اس درجہ کا حاصل کرنا فرض کفایہ ہے ۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر شخص کی کوشش ہونی چاہیئے کہ زندگی میں کچھ وقت نکال کر اس علم کو پڑھے ،سیکھے اور کچھ نہ کچھ سوجھ بوجھ ضرور حاصل کرےتاکہ وراثت کے بارے میں کسی کی حق تلفی کا مرتکب نہ ہو ،ورنہ جہالت اور نادانی میں لوگوں کی حق تلفی اور حقوق کی پامالی ہوجاتی ہے جس پر اُس کی دنیا و آخرت تباہ ہوکر رہ جاتی ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں اِسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وراثت و وصیّت کے شرعی احکام و مسائل کو تسہیل و ترتیب کے ساتھ جمع کرنے کی مُمکنہ حد تک کوشش کی گئی ہے تاکہ عام و خاص دونوں ہی اِس سے اِستفادہ کرسکیں ۔ کتاب کو آٹھ بابوں میں تقسیم کرکے علم الفرائض کی ضروری ابحاث کو ممکنہ حد تک سمیٹا گیا ہے ، جس میں اِن شاء اللہ اِس علم سے متعلّق تقریبا تمام ضروری چیزیں آگئیں ہیں ۔درجہ سادسہ کے طلباء جن کے نصاب میں ”سراجی“ جیسی اہم اور بنیادی کتاب شامل ہے وہ بھی اگر سراجی کو پڑھنے سے پہلے یا اُس کے ساتھ اِس کتاب کو دیکھ لیں گے تو اِن شاء اللہ سراجی کا پڑھنا انتہائی آسان اور سہل ہوجائے گا ۔ اللہ تعالیٰ اِس کتاب کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور خلقِ کثیر کیلئے اِس کتاب کو نافع اور سود مند بنائے ۔آمینبحرمة سيد الانبياء و المرسلين و السلام بندہ محمد سلمان غفرلہ جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی