ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
ٹی- وی اور موسیقی ٹی- وی کے پروگراموں میں ایک اہم عنصر’’ موسیقی ‘‘ بھی ہوتاہے اور اس کے بغیر اس کے متوالوں کو نیند بھی نہیں آتی اور یہ بات ہر چھوٹے بڑے کو معلوم ہے کہ اسلام میں موسیقی حرام اور سخت معیوب چیز ہے اور اس پر سخت سے سخت وعیدیں بیان کی گئی ہیں ۔ ہم یہاں اس سلسلے میں برائے عبرت، چند احادیث نقل کرتے ہیں : » عن أبي أمامۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و سلم : إن اللّٰہ عز وجل بعثني ھدیً ورحمۃً للمؤمنین وأمرني ربي عزوجل بمحق المزامیر والأوتار والصلیب وأمر الجاھلیۃ۔«(۱) ترجمہ: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ عز و جل نے مجھے ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت بنا کر بھیجا ہے اور باجے ، شرکیہ تعویذ گنڈے ،صلیب اور زمانۂ جاہلیت کے کاموں کو مٹانے کاحکم کیا ہے۔ فائدۃ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو خاص اس لیے بھی مبعوث فرمایا کہ آلاتِ لہو و لعب اور گانے بجانے کی چیزوں کو مٹادیں ، جس سے ان چیزوں کا ناجائز و حرام ہونا واضح ہوتا ہے۔ پھر اس حدیث میں آلاتِ لہو ولعب کو شرکیہ تعویذات اور جاہلی امور کے ساتھ بیان کرنے سے اس کی مزید شناعت و قباحت پر روشنی پڑتی ہے۔ ---------------------------- (۱) مسند أحمد: ۲۱۲۷۵