ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
دیباچہ طبعِ سوم حامداً و مصلیا: یہ اس رسالے کی تیسری اشاعت ہے ، دوسری اشاعت میں طباعت کی بے شمار اغلاط رہ گئی تھیں ،جس کی وجہ سے اس سے استفادہ کر نے والوں کو بڑی زحمت کا سامنا کرنا پڑتاتھا، اس اشاعت میں ان کی تصحیح کا حتی المقدور اہتمام کیا گیا ہے ۔نیز بعض جزوی ترمیمات او رمفید اضافوں کے ساتھ ایک مستقل باب’’ ٹی- وی کے فقہی احکام‘‘ پر بڑھایا گیا ہے ۔ فقط محمد شعیب اللہ خان ۲۵؍ جمادی الاولی، ۱۴۲۵ ھ ۱۴؍ جولائی ، ۲۰۰۴ ءدیباچہ طبع چہارم ابھی قریب میں اس رسالے کی تیسری اشاعت’’ جمعیت ِعلمائے کرناٹک‘‘ کی جانب سے بہ موقعہ’ ’آٹھواں فقہی اجتماع ‘‘ بہ مقام بنگلور ، عمل میں آئی اوراس کے فوری بعد بے شمار علما و عوام کی جانب سے اس کی عام اشاعت کا مطالبہ کیا گیا ،میں نے اس میں بعض اور چیزوں کا اضافہ اور بعض جگہ اصلاحات کی ضرورت معلوم ہوئی، تو اصلاحات کیں اور اب یہ چوتھی اشاعت کے لیے حوالے کیا جارہا ہے۔وللّٰہ الحمد! محمد شعیب اللہ خان ۱۴؍ ربیع الثانی ۱۴۲۶ء