ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
باب چہارم ٹی- وی کے بارے میں فقہی احکام ہم اس باب میں ٹی- وی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات ، یا ان سوالات کا جواب دیں گے، جو اس سلسلے میں پوچھے جا سکتے ہیں ۔ٹی -وی کی خرید و فروخت سوال: ٹی- وی کی خرید و فروخت کا شرعاً کیا حکم ہے ، کیا اس کا خریدنا جائز ہے، اسی طرح کیا اس کو فروخت کر نے کی اجازت ہے؟ نیز اس بارے میں کیا اس میں کوئی فرق ہے کہ ایک آدمی اپنے ذاتی استعمال( مثلا گھر یا دکان پر رکھنے) کے لیے خریدے اور ایک آدمی اس کا کاروبار کرنے کے لیے خریدے ؟ الجواب: سب سے پہلے یہ معلوم ہو نا چاہیے کہ شریعت میں کسی ایسی چیز کا خریدنا اور بیچنا جا ئز نہیں ، جو نا جائز ہو ، کیوں کہ شریعت یہ چاہتی ہے کہ جو چیز حرام و ناجائز ہو، اس کی اشاعت وتشہیر ،اس کے بارے میں کسی کا تعاون و امداد وغیرہ امور سے کلیۃً پرہیز کیا جائے ؛ کیوں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو یہ حرام و ناجائز چیز