ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
(۱) New Encyclopedia Brittanica v:15.p:577. اس عبارت سے واضح ہے کہ برقی شعاعیں مادۂ کینسر کی حامل ہوتی ہیں ، اسی طرح ایک خاص قسم کا کینسر، جس کو ’’ لو کائمیا ‘‘(Leukaemia)کہتے ہیں اور اس میں سفید خلیوں کی معمولی پیدائش کی مقدار اختیار سے باہر ہوجاتی ہے، وہ بھی انہی برقی شعاعوں کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ چناں چہ ’’ پیرس‘‘ کی سا ئیکلو پیڈیا میں ہے کہ: ’’ یہ بات معلوم ہے کہ اس قسم کا کینسر، برقی شعاع ریزی کی وجہ سے وجود میں آتا ہے، جو سفید خلیوں پرا ثر انداز ہوتی ہے۔ جاپان میں ایٹمی دھماکوں میں بچنے والے اکثر لوگ بہ نسبت دوسروں کے نتیجۃً ’’ لوکائمیا‘‘ کے شکار ہوئے ہیں ، اسی طرح وہ ڈاکٹر اور نرسیں اور مریض جو زیادہ ایکسرے کا سامنا کرتے ہیں ۔(۱) ان تفاصیل کوپیش کرنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ برقی شعاعو ں کا مادۂ کینسر ہونا واضح ہوجائے۔ٹی- وی سے کینسر اس کے بعد اصل مقصد کو عرض کرتا ہوں کہ ٹی- وی سے نکلنے والی برقی شعاعیں بھی اوپر پیش کردہ تو ضیحات کے مطابق ، مادہ ٔکینسر کی حامل ہیں اور ڈاکٹر وں نے اس کا بھی تجربہ کرکے اس کی صراحت کی ہے۔ چناں چہ’’ انسائیکلو پیڈیا‘‘ میں ایک سلسلۂ بحث کے دوران بتایا گیا ہے کہ ------------------------- (۱) Pear's Cyclopedia,pg:p25