ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
تقریظ حضرت استاذی مولانا عقیل الرحمن صاحب دامت برکاتہم (شیخ الحدیث جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد ) رسالہ ’’ ٹیلی ویژن ‘‘ موصول ہوا ، مطالعہ کیا ، رسالہ اپنے مفاد کے اعتبار سے کام یاب ہے ، جو کچھ لکھا ہے فقہی روایات سے اور اصلاحی رنگ میں درست ہے ، فجزاکم اللّٰہ تعالیٰ خیر الجزاء ۔ حق تعالیٰ مقبول و نافع بنائے۔اگر یہ بھی کسی ذریعے سے تحقیق ہوجائے کہ ٹیلی ویژن میں بالفعل مثل آئینے کے عکس ہوتا ہے یا تصویر ہوتی ہے، تو رسالے کی معنویت کے ساتھ بہت سی باتوں کا جواب بھی ہو سکتا ہے ،حق تعالیٰ اس سے مخلوق کو فیض پہنچائے۔ فقط (حضرت مولانا)عقیل الرحمن(صاحب زید مجدہٗ)