ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
بابِ دوم ٹی- وی کے مختلف پروگراموں کی شرعی حیثیت فحش وعریان پروگرام یہ بات معلوم ہے کہ ٹی- وی کے پردے پر مختلف قسم کے پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ، جن میں بعض وہ ہیں ،جو فحاشی وعریانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ یہ اسلام کے مزاج کے قطعاً منافی اور اس سے غیر آہنگ ہے ،اسلام ان چیزوں کو قطعاً پسند نہیں کرتا ہے، جن سے فحاشی کے راستے مفتوح ہوتے ہوں ، عریانیت، وبے حیائی کے جذبات بیدار ہوتے ہوں ،اخلاق سوز وروح فرسا حرکات شائع وعام ہوتے ہوں اور غیر طبعی افعال کے لیے راہیں ہموار ہوتی ہوں ۔اسلام کا لطیف مزاج اسلام کا مزاج یہ ہے کہ وہ بعید سے بعید تر بھی کوئی ایسی راہ کھلی رکھنا پسند نہیں کرتا،جس سے مجرمانہ برائی وبے حیائی راہ پاسکے؛بل کہ وہ ہر اس راستے کو مسدود کرتا ہے ،جس میں یہ امکان(Logical Possibility) بھی ہوکہ اس سے برائی وبے حیائی اور فحاشی وعریانی کو داخل ہونے کا موقع ملے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے صرف زنا سے نہیں ؛بل کہ زنا کے دواعی ومقدمات سے بھی منع کیا ہے ،