ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
طریقے پھیلنے سے جو نتیجہ بر آمدہوا ہوگا، اس کو بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اخلاقی تباہی اور تصویر فحش تصاویر جو ٹی- وی کے پردے پر دکھائی جاتی ہیں ، ان کا کیا اثر اور نتیجہ ہے؟ اس کے لیے پہلے عام تصاویر کا نتیجہ دیکھ لیجیے: امیل پوریسی (Emile Pourcisy)نے جمعیتِ ا نسدادِ فواحش کے دوسرے اجلاسِ عام میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ گندے فوٹوگراف لوگوں کے حواس میں شدید ہیجان واختلال برپا کرتے ہیں اور اپنے بدقسمت خریداروں کو ایسے ایسے جرائم پر اکساتے ہیں کہ جن کے تصور سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، لڑکوں اور لڑکیوں پر ان کا تباہ کن اثر حدِ بیان سے زیادہ ہے، بہت سے مدر سے اور کالج انہی کی بہ دولت اخلاقی اور جسمانی حیثیت سے برباد ہوچکے ہیں ، خصوصاً لڑکیوں کے لیے تو کوئی چیز اس سے زیادہ غارت گر نہیں ہوسکتی ۔(۱) یہ عام تصاویر کا نتیجہ ہے، اب غور کر لیجیے کہ ٹی- وی کی متحرک تصویروں سے کیا نتائج بر آمد ہوتے ہوں گے ؟ چناں چہ ایک امریکن رسالے میں امریکی تہذیب کی افسوس ناک حالت، وہاں کے اخلاقی جرائم اور جنسی بے راہ روی اور جذبات کی شورش کے اسباب بیان کرتے ہوئے لکھا گیا ہے: تین شیطانی قوتیں ہیں ، جن کی تثلیث آج ہماری دنیا پر چھاگئی ہے اور یہ ------------------------- (۱) بہ حوالہ’’ پردہ‘‘ مولانا مودودی: ۶۳