ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
اسپورٹس میچ( Sports match) پروگرام زمانۂ حال میں جہاں اور بہت سی چیزوں کو ترقی ہوئی ہے، وہیں اسپورٹس (Sports) کو بھی خوب ترقی ملی ہے اور اس کی نت نئی شکلیں رائج ہیں اور اس کی ترقی کا ایک زینہ یہ بھی ہے کہ جب کسی جگہ اسپورٹس میچ ہوتے ہیں ، توٹی-وی کے پردے پر نشر کیے جاتے ہیں اور لوگ پورے انہماک اور خصوصی دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،ان کا نظارہ کرتے ہیں ۔اسلام اور اسپورٹس اس میں شبہ نہیں کہ اسلام میں اسپورٹس جائز ہے اور بعض حدیثوں میں اس کی ترغیب بھی آئی ہے،مثال کے طور پر: حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ حضرت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جو (سپہ گری کی) مشق کررہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کھڑے ہوگئے ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ میں پیچھے سے آپ کے کانوں کے درمیان سے دیکھ رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم فرمارہے تھے کہ اے بنی ارفدہ ! اس کھیل کو مضبوط پکڑ لو، تا کہ یہود ونصاریٰ جان لیں کہ ہمارے دین میں سہولت ہے۔(۱) مطلب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کھیل کود کرتے رہو، میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ تمہارے دین میں خشکی اور شدت معلوم ہو۔ (۲) ------------------------------- (۱) کنز العمال:۱۵/۹۷،ح د:۴۰۶۶۹ (۲) کنز العمال :۱۵؍۹۲،ح د:۴۰۶۰۹