ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
تقریظ حضرت مولانا مفتی مہربان علی صاحب رحمہ اللہ (سابق صدر الاساتذ ۃمدرسہ امداد الاسلام ،ہرسولی ،وخلیفہ فقیہ الاسلام رحمہ اللہ ) آپ کا رسالہ ’’ ٹیلی ویژن ایک خطرہ‘‘ بہت پسند کیا جا رہا ہے ،حضرت مولانا افتخار الحسن صاحب کاندھلوی کا تقاضہ آچکاہے؛اس لیے ایک ہزار چھپوانے کا ارادہ کرلیاہے ،مولانا موصوف تو فوٹو کاپی کرا کر دے رہے ہیں ۔ (ایک اور خط میں فرمایا کہ) رسالے کے ابتدائیہ میں جو حضرت والا (مسیح الامت) رحمہ اللہ کی پسندیدگی کے جملے نقل فرمادیئے ہیں ،بہت خوب کیا ،اب مزید کسی تائید وتصویب کی ضرورت ہی نہیں ،پھر آپ نے تو مدلل کلام کیا ہے، جس میں کسی کو کلام کی گنجائش نہیں ، میرے نزدیک آپ نے فرضِ کفایہ ادا کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو سب اہل ِعلم کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائیں ۔ فقط (حضرت مولانا)مہربان علی(صاحب رحمہ اللہ )