ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
تقریظ حضرت مولانا محمدیا سین صاحب رحمہ اللہ (سابق شیخ الحدیث جامعہ مفتاح العلوم ،جلال آباد) جناب کا ارسال کردہ رسالہ’’ ٹیلی ویژن ‘‘ موصول ہوا ،احقر نے اس کا مطالعہ کیا، اللّٰھم زِدْ فَزِدْ ،ما شاء اللہ بہت اچھے پیرائے میں مسئلہ سمجھا یا ہے ، عوام الناس کی غلط فہمی بہت خوش اسلوبی کے ساتھ دور کی ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو ا س رسالے سے مستفیض ہو نے کی تو فیق بخشیں ۔ آمین اور آپ کو زیادہ سے زیادہ دین کی اس طرح کی خدمت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں ،نیز علمی و عملی ترقیات سے نوازیں اور دینی کام میں آپ کی اعانت اللہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ہوتی رہے ،آمین ثم آمین۔ فقط (حضرت مولانا) محمد یاسین (صاحب رحمہ اللہ )