ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
ٹی- وی اور روحانی مفاسد ٹی- وی گندگی میں غرق کرتا ہے پروفیسر پٹریم سوروکن نے اپنی تصنیف SANE SEX ORDERمیں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر تبصرہ کر تے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ ٹیلی ویژن کا حال اور بھی ابتر ہے ، خبر و تصاویر رسانی کے اس آلے کا اہم کار نامہ اب تک صرف یہی رہا ہے کہ ہمارے لا کھوں گھروں میں نائٹ کلبوں کا عاشقانہ و بد مستی سے بھر پور ماحول ، بھدے تجارتی پروگرام اور قتل و جنس کے ڈراموں کے لا متناہی سلسلے کو پیش کیا جائے، اگر ہماری فلموں کی اکثریت ،اخلاقی و سماجی انحطاط کے کھڈے کے بالائی سرے تک پہنچاتی ہے، تو ٹیلی ویژن کے پروگراموں کی بڑی مقدار ہمیں اس گندگی میں پوری طرح غرق کر دیتی ہے؛اس لیے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس گندگی میں آلودہ ہو کر نکلنے پر جسمانی ،اخلاقی ، اور دماغی طور پر شدید گھناؤنا پن محسوس کرتے ہیں ، ہم میں سے کچھ ہی اپنے کو مستعدی سے صاف کر پاتے ہیں ،دوسرے کم نصیب ٹیلی ویژن دیکھنے والے اکثر اپنی سلامتی ٔ عقل کو از سرِنو قائم کرنے کی خواہش بھی ترک کر دیتے ہیں اور اسی زہر سے آلودہ رہتے ہیں ‘‘۔ (۱) ------------------------- (۱) فریبِ تمدن :۱۳۷