ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
ٹی- وی کے فضائی اثرات ان سب کے علاوہ مزید خطرناک بات یہ ہے کہ ٹی- وی سے نکلنے والے مادے،جو اوپر جاتے ہیں اور فضا میں پھیل جاتے ہیں ، وہ نہایت درجہ مہلک وخطرناک ہوتے ہیں ۔ روز نامہ’’ مسلمان‘‘ مدراس نے مورخہ ۵؍ اگست ۱۹۹۲ء کی اشاعت میں لکھا ہے کہ ’’رپورٹ میں بتلایا گیا ہے کہ گھر یلو الیکٹر انکس، مثلاً :ٹی- وی وغیرہ سے جو زہریلے مادے گیسوں کی شکل میں خارج ہوتے ہیں ، وہ نیو کلیائی تجربہ گاہ پر بم پھٹنے کے بعد پائے جانے والے اثرات سے ۵؍ گنا زیادہ خطرناک ہوتے ہیں ‘‘۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے، غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ٹیلی ویژن سے کس قدر نقصان اور فساد ہورہا ہے!!ٹی- وی کمپنیوں کا ایک جھوٹ یہاں یہ وضا حت بھی بہت ضروری ہے کہ لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ ’’ٹی-وی میں ایک کنٹرولر(Controller) ہوتا ہے،جوٹیلی ویژن سے خارج ہونے والے مادوں اور فاسد اثرات کو روک لیتا ہے‘‘، یہ بات سراسر غلط وبے بنیاد ہے؛ چناں چہ ڈاکٹر آمل کروب( جن کا اوپر تذکرہ آیا ہے، انھوں )نے اپنی موت سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ٹی- وی کمپنیوں کا یہ کہنا ہے کہ ٹی- وی کے اندر ایک کنٹرولر ہوتا ہے،جو اس میں فٹ کر دینے کے بعد اس کی شعاعی تأثیر کوروک کر