ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
اسلام میں ہر کام اصول و طریقے کے مطابق ہونا چاہیے ۔ اور دینِ اسلام میں ادب و احترام بہت اہم ہے؛ اس لیے دین کو بڑے اہتمام سے حاصل کر نے کی تعلیم دی گئی ہے اور آج لوگ غیروں کی دیکھا دیکھی اسلام کو بھی اسی طرح حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جیسے دوسرے مذاہب والے اپنا دین حاصل کر تے ہیں اور علما کو مشورہ بھی دیتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح کرو ، مگر یہ سب دراصل دین سے اور دین کے مزاج سے نا واقفیت کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس قسم کے آلات کے ذریعے دین کی اشاعت و خدمت اور تبلیغ و دعوت دراصل گندگی کے ذریعے دین کی خدمت و دعوت کے مترادف ہے۔تحریف ِدین ۲- اس میں جو کچھ دکھایا اور دیکھا جاتا ہے ،عام لوگ اس کو اسلام اور اسلامی چیز سمجھتے ہیں ؛جب کہ اس میں متعدد امور سراسر خلافِ شرع ہیں ، جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا اور یہ بات بہت ہی واضح ہے کہ غیرِ اسلام کو اسلام سمجھنا یا سمجھا نا ،دین میں تحریف ہے،جس کی کوئی ادنیٰ مسلمان بھی اجازت نہیں دے سکتا، چہ جائے کہ معتبر و مستند علما اس کو جائز قرار دے دیں !۔مجہول یا غیر متشرع لوگوں کا بیان و تفسیر ۳- اس میں بیان و خطاب اور تفسیر کرنے والوں میں سے جو معروف ہیں ، ان کا علمی معیار بھی مخدوش ہے اور نظریہ بھی مخدوش ہے؛ نیزاس میں بہت بدعت نواز اور جدت پسند اور آج کل کی زبان میں لبرل