ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ٹی- وی اور جسمانی نقصانات ٹی- وی سے لاحق ہونے والے نقصانات کی ایک قسم وہ ہے، جو اوپر مذکور ہوئی اور دوسری قسم جسمانی نقصانات کی ہے ،ہم یہاں اسے کسی قدر وضاحت سے پیش کریں گے ۔برقی شعاع مادۂ کینسر (Cancer)ہے یہ بات تقریباً تمام اطبا اور ڈاکٹروں کے نزدیک طے شدہ ہے کہ کینسر (Cancer) کے من جملہ اسباب میں سے ایک سبب’’برقی شعاعیں ‘‘ بھی ہیں ۔ چناں چہ’’ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا جدید‘‘ میں مقالہ کینسر (cancer) کے مقالہ نگار نے برقی شعاعوں کو کینسر کا سبب قرار دے کر وضاحت کی ہے کہ ’’ برقی شعاع ریزی کا مادہ ٔکینسر ہونا،بیسویں صدی میں ظاہر ہوا، جب کہ ان اطبا اور ڈاکٹروں کی جلدوں میں سرطان (cancer) پایا گیا جو ایکسر (X-ray)اور ریڈیم کو دوائوں میں استعمال کرنے کے ماہر تھے ،اس وقت سے یہ بات پوری طرح ثابت ہوگئی کہ ہر قسم کی برقی شعاع ریزی،جس میں ا لٹراوائلٹ(Ultra Violet) شعاعیں بھی داخل ہیں ،مادۂ کینسر کی حامل ہوتی ہیں ۔(۱)