میں طواف زیارت کرلینا ہے۔ اگر آج مغرب تک نہیں کرسکے تو دم دینا پڑے گا اور طواف زیارت تو کرنا ہی ہے۔
اس کے بعد آج بھی آپ کو تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں مارنا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کل مار چکے ہو،ہر کنکری کے ساتھ دعا بھی پڑھنی ہے، پہلے اور دوسرے شیطان کو کنکری مارکر مجمع سے ہٹ کر تھوڑی دیر دعا کرنی ہے، تیسرے شیطان کو کنکری مار کر دعا نہیں کرنی ہے۔ [شامی: ۳/۵۴۱، کتاب الحج]
آج کی رمی کا وقت بھی زوال سے صبح صادق تک ہے، لہٰذا جلد بازی نہ کریں، رات میں بھی مار سکتے ہیں، آج کی رمی کرنے کے بعد اگر آپ مکہ مکرمہ جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔
مگر یہ بات یاد رکھیں کہ اگر ۱۲؍ تاریخ کو مکہ جانا ہے تو رات کو مغرب یا عشاء کے بعد نکل جائیں، اگر آپ نہیں نکل سکے اور منیٰ میں صبح صادق ہوگئی تو اب تیرہویں کی رمی واجب ہوگئی اب بغیر رمی کے نہیں جاسکتے، اب تیرہویں رمی کرکے مکہ جائیں۔ [شامی:۳/۵۴۲، کتاب الحج ]
تیرہویں کی رمی کا وقت بھی زوال کے بعد سے شروع ہوتا ہے ، زوال کے بعد کنکری مارتے ہوئے مکہ آجائیں ، البتہ اگر کوئی جلدی آنا