تکبیر تشریق پڑھیں۔ تکبیر تشریق ۹؍ ذی الحجہ کی فجر سے ۱۳؍ ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔ تکبیر تشریق یہ ہے’’ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْد‘‘۹؍ ذی الحجہ کا دن بڑا ہی عظیم الشان دن ہے۔ آج آپ کو سورج نکلنے کے بعد منیٰ سے عرفات کی طرف روانہ ہونا ہے، منٰی سے عرفات ، عرفات سے مزدلفہ ، مزدلفہ سے منٰی اورجمرات کے لئے حکومت نے ٹرین کا انتظام کیا ہے اور اس کے لئے سات دن کا ریلوے پاس بھی دیا جاتا ہے ، اگر آپ کو معلم کے ذریعے یہ پاس مل جائے تو ٹرین سے ہی سفر کریں ، خصوصاً جب آپ کے ساتھ ضعیف اور مستورات ہوں تو ٹرین ہی بہتر رہے گی۔عرفات منیٰ سے ۱۶؍کلومیٹرپر ایک بڑا میدان ہے، یہاں بھی پہلے سے خیمے لگے ہوتے ہیں، وہاں پہنچ کر اگر ضرورت محسوس ہو تو زوال تک آرام کرلیں، عرفات میں ایک مسجد ہے’’ مسجد نمرہ‘‘ اس میں امام حج ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھاتے ہیں، اگر پہنچ سکیں تو آپ بھی امام کے ساتھ ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھیں اگر آپ امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو اس کا خیال رکھیں کہ امام اس زمانے میں صوبہ نجد سے آتا ہے اور مسافر رہتا ہے اس لیے