شروع کردیتے ہیں، لہٰذا تمام ضروریات سے فارغ ہوکر غسل کرلیں اور احرام باندھیں، جیسے پہلے باندھا تھا،ایک چادر کا تہہ بند بنالیں اور ایک چادر اوڑھ لیں۔ اور جیسے پہلے سرڈھانک کر دورکعت پڑھی تھی اب بھی پڑھ لیں، سلام پھیر کر چادر سر سے ہٹا کر حج کی نیت کرلیں، چاہے تو ۸؍ تاریخ کو نیت کریں، نیت اس طرح کریں۔ ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہٗ لِیْ وَتَقَبَّلْ مِنِّیْ‘‘ اے اللہ! میں حج کی نیت کرتا ہوں تو اس کو میرے لیے آسان فرما اور قبول فرما۔ نیت کے ساتھ ہی تین مرتبہ ذرا بلند آواز سے تلبیہ پڑھیں ’’لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک لَبَّیْک لَاشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ‘‘ اور عورتیں آہستہ تلبیہ پڑھیں، اب آپ کا احرام شروع ہوگیا، وہ ساری پابندیاں لگ گئیں جو پہلے بیان کی گئی تھیں۔ [شامی: ۳/۵۶۳، ۵۶۴، باب التمتع]
(اور جن کا حج افراد یا قران ہے ان کا احرام تو پہلے سے بندھا ہوا ہے) اب آپ دسویں یا گیارہویں تاریخ کو قربانی کرکے سرکے بال منڈوائیںگے تب آپ کا احرام ختم ہوگا، اب آپ کو پہلے کی طرح ہر موقع پر چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے خوب شوق کے ساتھ اور اللہ کی عظمت