حرم سے باہر مکہ میں دونوں جگہ کے لیے آسانی سے سواریاں ملتی ہیں، تنعیم سے احرام باندھ کر عمرہ کریں تو اس کو عرف عام میں چھوٹا عمرہ کہتے ہیں۔ اور جعرانہ سے احرام باندھ کر عمرہ کریں تو اسے بڑا عمرہ کہتے ہیں۔ (کیونکہ دور کی مسافت پرجاکر احرام باندھا ہے)
بعض لوگ بار بار تنعیم جاکر احرام باندھتے ہیں، کبھی روزانہ اور کبھی ایک دن میں ایک سے زیادہ عمرے کرلیتے ہیں، کثرت سے عمرہ کرنا ممنوع تو نہیں بلکہ مستحب ہے، لیکن کثرت سے طواف کرنا کثرت سے عمرہ کرنے سے افضل ہے، اس لیے طواف کثرت سے کریں۔ اس کے علاوہ دعاؤں کا خوب اہتمام کریں۔ پوری امت کے لیے اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور مسائل کا حل مانگیں اور اللہ کو منائیں۔ بڑی اونچی جگہ پر آپ پہنچے ہیں، خوب ادب سے گڑگڑا کر اللہ سے مانگنے کا اہتمام کریں۔ آپ انشاء اللہ نامراد نہیں ہوں گے۔ ؎
منت سے سماجت سے ادب سے مانگو
درِ کریم سے سائل کو کیا نہیں ملتا